۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
محمد الحلبوسی رئیس مجلس نمایندگان عراق

حوزہ/ عراقی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ملتِ عراق اور عالم اسلام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ملتِ عراق اور عالم اسلام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امام موسیٰ کاظم (ع) کی شہادت کو مصیبتوں کے مقابلے میں آپ علیہ السلام کے صبر و استقامت کی دلیل قرار دیا ہے۔

انہوں نے تعزیتی بیان میں کہا کہ ہم امام موسیٰ ابن جعفر علیہما السلام کی شہادت کے موقع پر عرب اور اسلامی امت کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور آنحضرت علیہ السلام کے مصیبتوں اور سختیوں کے مقابلے میں صبر و استقامت اور اہل بیت علیہم السلام کی راہ پر ثابت قدم رہنے کی یاد دلاتے ہیں۔

عراقی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے حرمینِ امامینِ کاظمین علیہم السلام میں حاضری دینے کے لئے عراقی مختلف صوبوں سے آنے والے زائرین کی حفاظت کے لئے سیکورٹی فورسز کے کردار اور طبی عملے اور خادمین کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .